کالے یرقان سے متاثرہ 4افراد ہسپتال میں جاں بحق

کالے یرقان سے متاثرہ 4افراد ہسپتال میں جاں بحق

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ) کالے یرقان میں مبتلا خاتون سمیت 4 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے تفصیل کے مطابق خانپور کی رہائشی 36 سالہ راحیلہ بی بی حنفیاں کالونی کا (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

60 سالہ محمد امین حسان پور کا 25 سالہ عابد حسین اور صادق آباد کا رہائشی 50 سالہ عبدالرشید کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود چاروں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے جبکہ 2 متاثرین گلشن اقبال کا 45 سالہ پیر بخش اور رکن پور کا رہائشی 80 سالہ امان اللہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

جاں بحق

مزید : ملتان صفحہ آخر