بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے ریلوے مسافروں کیخلاف آپریشن تیز جرمانے‘ 9لاکھ روپے خزانے میں جمع

بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے ریلوے مسافروں کیخلاف آپریشن تیز جرمانے‘ 9لاکھ روپے ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے ملتان ڈویژن نبیلہ اسلم نے ایک ماہ کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 9 (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کرکے ریلوے خزانہ میں جمع کروا دی،ڈی سی اوریلوے نے گزشتہ ماہ فروری میں اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف ٹرینوں میں چھاپے مارے،مختلف اسٹیشنوں کے کمرشل معاملات کی کارکردگی کابھی معائنہ کیاانہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران چیکنگ مختلف ٹرینوں میں بغیرٹکٹ سفر کرنے والے 1048 مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 9 لاکھ 62 ہزار 740 روپے وصول کر کے ریلوے کے خزانے میں جمع کرادئیے، مختلف ٹرینوں کی ڈائننگ کاروں کو بھی چیک کیا کچھ ڈائننگ کارمنیجرز کو جرمانے،کچھ کو وارننگ دی مختلف اسٹیشنوں پر موجود کمرشل اسٹاف،بکنک آفس میں موجودکیش کو بھی چیک کیا کمرشل اسٹاف سے سوالات بھی کئے۔ماہ فروری میں مختلف اسٹاف کو سزا بھی دی گئی،ڈی سی اوریلوے نبیلہ اسلم نے مسافروں سے التماس کی ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر نہ کریں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

جمع

مزید : ملتان صفحہ آخر