ہائیکورٹ کی جوڈیشل واٹر کمیشن کو شاباش، تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل

ہائیکورٹ کی جوڈیشل واٹر کمیشن کو شاباش، تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صاف پانی کو محفوظ بنانے کے لئے تمام ٹی وی چیلنز پر پبلک سروس میسجز چلانے کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا،عدالت نے حکومت کوجوڈیشل واٹر کمیشن سے منسلک سرکاری افسروں کے تبادلے کرنے سے روک دیا،فاضل جج نے یہ ہدایت بھی کی کہ تبدیل کئے گئے افسروں کا نوٹیفکیشن واپس لیاجائے،عدالت نے خبردار (بقیہ نمبر52صفحہ7پر)

کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسر توہین عدالت کی کارروائی کے لئے تیار رہیں، صاف پانی کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ جوڈیشل واٹر کمیشن نے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہونے سے بچایا ہے، جوڈیشل واٹر کمیشن نے بہترین کام کیا ہے،جس پر واٹرکمیشن کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ کمیشن کے ساتھ منسلک عملے اور افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں،جس پرعدالت نے کہا کہ کس نے تبادلے کردیئے؟چیف سیکرٹری پنجاب نے واٹر کمیشن سے منسلک عملے کو تبدیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،عدالت نے تو حکم دیا تھا کہ کسی عملے کا تبادلہ نہیں کیا جائے گا، جوڈیشل واٹر کمشن کے نمائندے نے کہا کہ پیر قریشی ڈائریکٹر ایڈمن نے تبادلے کئے ہیں،عدالت نے حکم دیا کہ تبادلوں کا نوٹیفیکیشن واپس لیاجائے، عدالتی حکم نہ ماننے والے افسرتوہین عدالت کی کارروائی کے لئے تیار رہیں۔اس کیس کی مزید سماعت13مارچ کو ہوگی۔

واٹر کمیشن

مزید : ملتان صفحہ آخر