جام پور‘ قتل مقدمہ‘ مجرم کو عمر قید‘ دو لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم

جام پور‘ قتل مقدمہ‘ مجرم کو عمر قید‘ دو لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم

  



جام پور (نامہ نگار)ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ جام پور نے تھانہ محمد پور کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔ ایک مجرم بری ایک ملزم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سز ا سنادی۔ تفصیل کے مطابق ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ جام پور کے جج ارشد محمود نے تھانہ محمد پور کے مقدمہ نمبر52/19بجرم 302.324.337D.337L2.148.149ت پ کا فیصلہ سناد دیا جس(بقیہ نمبر53صفحہ7پر)

کے مطابق جعفرحسین۔ محمد یونس نے پسند کی شادی کرنے پر سرفراز کو محمد پور نیوابادی میں اس وقت فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جب وہ بازار میں سودے لانے کے لیے جارہا تھا۔ پولیس تھانہ محمد پور نے مقتول کے والد مختیار حسین کی مدعیت میں جعفر حسین۔ اور ایک نابالغ محمد یونس اور عبدالخالق کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس عدالت میں بھجوایا دیا۔ عبدالخالق ملزم کاچالا ن پولیس نے تاحال جمع نہ کرایا۔ وکلاء کے دلائل کے بعد ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے جج ارشد محمود نے قانون کے مطابق جعفر حسین کو شک کا فاہدہ دیتے ہوئے بری کر دیا جبکہ محمد یونس کو عمر قید اور دولاکھ روپے جرمانہ کو فیصلہ سناد یا۔

مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر