گولیمار حادثہ، ہلاکتوں پر فی کس 50 لاکھ دیئے جائیں، کنور نوید

گولیمار حادثہ، ہلاکتوں پر فی کس 50 لاکھ دیئے جائیں، کنور نوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عمارت گرنے سے مرنے والے افراد کے اہلِ خانہ کو فی کس 50 لاکھ روپے دیئے جائیں۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید نے گزشتہ روز گولی مار میں ہونے والے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں (بقیہ نمبر55صفحہ7پر)

نے کہا کہ پہلے بھی شہر میں بلڈنگ گرنے کے واقعات ہوئے ہیں، ان سب واقعات کی ذمے داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔کنور نوید نے مزید کہا کہ ایس بی سی اے میں سندھ حکومت کی سربراہی میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے اور کرپشن کا پیسہ پیپلز پارٹی کے وزرا کے پاس منی لانڈ رنگ کی صورت میں گیا ہے۔ایک سوال کے جواب پر کنور نوید کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کا اختیارات نیک نیتی سے کیا گیا تھا لیکن پیپلز پارٹی کی مجرمانہ ذہنیت نے سب اختیارات اپنے پاس رکھ لیئے۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین نے کہا کہ شہر میں سیکڑوں عمارتیں مخدوش ہیں، ایس بی سی اے سندھ حکومت کے ماتحت ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اداروں میں وہ لوگ آئے جن کا تعلق بلڈنگ کنڑول اتھارٹی سے نہیں، ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر اور مقدمات قائم ہونے چاہئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلبہار کی رضویہ سوسائٹی میں رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 11 خواتین، 4 بچے اور 3 مرد شامل ہیں جن میں سے بیشتر کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
کنور نوید