شریف برادران کے واپس نہ آنے سے نظام انصاف پر انگلی اٹھ رہی ہے: فواد چودھری

شریف برادران کے واپس نہ آنے سے نظام انصاف پر انگلی اٹھ رہی ہے: فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے پاکستان واپس نہ آنے پر نظام انصاف پر انگلی اٹھ رہی ہے، مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن عمران خان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرسکتے،پاکستان میں کرونا وائرس نے ابھی تک خطرناک صورتحال اختیار نہیں کی۔راولپنڈی میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 456سکولوں کو سائنسی نظام تعلیم میں بدل رہے ہیں جبکہ تعلیم میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کو ملک سے باہر بھی بھیجیں گے۔ پاکستان کے مستقبل کی بنیاد علم، عقل اور دلیل پر رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف پاکستان نہیں آئیں گے، لندن والوں کو بچانے کے لئے سب کچھ ہورہا ہے، منظم مافیا کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لیے سرگرم ہے تاہم دونوں بھائیوں کے پاکستان واپس نہ آنے پر نظام انصاف پر انگلی اٹھ رہی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن عمران خان کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں کرونا وائرس نے ابھی تک خطرناک صورتحال اختیار نہیں کی، لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہاتھ بار بار دھوئیں۔
فواد چوہدری