فیڈریشن آف ریلیٹرز، جوہڑٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز بھی زمین ڈاٹ کام بائیکاٹ تحریک میں شامل

فیڈریشن آف ریلیٹرز، جوہڑٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز بھی زمین ڈاٹ کام بائیکاٹ تحریک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) زمین ڈاٹ کام کے بائیکاٹ میں فیڈریشن آف ریلیٹرز لاہور بحریہ ٹاؤن، جوہر ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن بھی ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ابوبکر بھٹی کی بائیکاٹ تحریک کا حصہ بن گئی۔ سابق صدر فیڈریشن آف ریلیٹرز میجررفیق حسرت سابق چیئرمین و صدر میاں طلعت احمد سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود،بحریہ ٹاؤن کے صدر ناصر جاوید، فیڈریشن لاہور کے صدر طاہر مسعود، جوہر ٹاؤن کے صدر غلام مصطفی ڈی ایچ اے کے وائس چیئرمین میجر غلام محی الدین عرفان، سینئر نائب صدر میجر انوار ڈار، فنانس سیکرٹری ذوالفقار حسن، مون ملک، علی اکبر بھٹی، میاں نواز، سید احسان بخاری سیکرٹری میاں شاہد کی لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں زمین ڈاٹ کام کی بائیکاٹ تحریک کو لاہور کے بعد پورے پنجاب اور پھر پاکستان میں پھیلانے کا اعلان صدر ڈی ایچ اے ابوبکر بھٹی نے لاہور کی تمام ایسوسی ایشن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا۔زمین ڈاٹ کا بنیادی کام ویب پورٹل چلانا ہے نہ کہ پراپرٹی کا کاروبار کرنا، زمین ڈاٹ کام رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے کلائنٹس کے ساتھ بذات خود پراپرٹی کی خرید وفروخت میں ملوث ہو گیا ہے،بدترین معاشی حالات میں زمین ڈاٹ کام رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا معاشی قاتل بن گیا اور پورے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کمیونٹی کو معاشی بدحالی کا تحفہ دیا، زمین ڈاٹ کام نے پورے پاکستان کی ڈیلر کمیونٹی اور کلائنٹس کا اعتماد کھو دیا ہے، زمین ڈاٹ کام اپنے ہی اصولوں کی خلاف ورزی کے راستے پر چل نکلا ہے، زمین ڈاٹ کام کی غلط پالیسیوں اور ڈیلر برادری کے کاروباری استحصال کی وجہ سے لاکھوں پراپرٹی ایجنٹس بے روزگاری کا شکار ہو گئے اور کچھ لوگ خود کشیوں پر مجبور ہو گئے۔ ہم پورے پاکستان کی رئیل اسٹیٹ کمیونٹی زمین ڈاٹ کام کا سو فیصد مکمل بائیکاٹ کرتے ہیں اور ہم انشاء اللہ اس کو ڈیلر برادری اور کلائنٹس کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دیں گے۔
زمین ڈاٹ کام بائیکاٹ تحریک