روز نامہ پاکستان ٹرینڈسیٹر،ہوپ کا ڈپٹی ایڈیٹر میاں اشفاق انجم کیلئے ایکسی لینس ایوارڈ 2020ء کا اعلان

روز نامہ پاکستان ٹرینڈسیٹر،ہوپ کا ڈپٹی ایڈیٹر میاں اشفاق انجم کیلئے ایکسی ...

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ نے روز نامہ پاکستان کو ٹرینڈسیٹرقرار دے دیا عمرہ،حج ٹریڈ کو اس کا جائز مقام دلانے میں ”روز نامہ پاکستان“کا کردار بڑا اہم ہے۔ہوپ پاکستان اورہوپ پنجاب نے چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان مجیب الرحمان شامی کو حج ٹریڈمیں تاریخ ساز خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا مرکزی چیئرمین شاہد رفیق کاخطاب،ہوپ پنجاب کے چیئرمین خرم ثقلین کی طرف سے ڈپٹی ایڈیٹر روزنامہ پاکستان میاں اشفاق انجم کے لیے ایکسلنس ایوارڈ 2020ء کا اعلان کیا لاہور کے ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں پنجاب بھر کے حج آرگنائزر کے اجلاس میں سابق چیئرمین رانا شاہد نذیر، چیئرمین الیکشن کمیٹی پنجاب حاجی نعیم، سبکدوش ہونے والے ایگزیکٹو ممبران عابد شیخ، خواجہ سہیل احمد، ابرالحق کوبھی شیلڈسے نوازا گیا۔

میاں اشفاق انجم

مزید : صفحہ آخر /رائے /کالم