ٹیکنالوجی سے انکار نہیں، وزارت مذہبی امور کو کام کرنے دیا جائے، اسلامی نظریاتی کونسل

ٹیکنالوجی سے انکار نہیں، وزارت مذہبی امور کو کام کرنے دیا جائے، اسلامی ...

  



پشاور(آئی این پی) چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ رویت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، فواد چوہدری معاملے کو نہ الجھائیں، عوام رویت کے مطابق رمضان اور عید کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے انکار نہیں کیا جا سکتا، تاہم وزارت مذہبی امور کو کام کرنے دیا جائے، وہ رویت کے مسئلے کو حل کر لے گی۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ فواد چوہدری کو چاہیے علما سے مل کر کام کریں، عوام رویت کے مطابق رمضان اور عید کریں گے، فواد چوہدری کے اعلان کے مطابق نہیں، اس سلسلے میں مناسب پلیٹ فارم وزارت مذہبی امور ہی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل

مزید : صفحہ آخر /رائے /کالم