حکومت تعلیم اور صحت پر سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں: بلاول بھٹو

حکومت تعلیم اور صحت پر سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں: بلاول بھٹو

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے حکومت تعلیم اور صحت پر سرمایہ کاری کیلئے ہرگز تیار نہیں،وفاقی بیوروکریٹس صرف قرضوں کی ادائیگی اور ڈیفنس اخراجات پر سرمایہ کاری کے علاوہ کچھ نہیں کرنا چاہتے،پاکستان وفاقی جمہوری نظام کے تحت ہی چل سکتا ہے،ہماری قومی شناخت کیا ہو اس کا تعین وفاقی حکومت یا ریاست نہیں کر سکتی، 18 ویں ترمیم سے عوام کو تعلیم،فیئر ٹرائل،انفارمیشن کے آئینی حقوق دستیاب ہوئے،سندھ میں دیگر صوبوں کی نسبت سیلز ٹیکس کم ہے،ہم نے سندھ میں ہیلتھ کیئر پر سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی،عدالتی حکم کے باوجود وفاقی حکومت نے سندھ کے صحت کے ادارے لینے سے انکار کردیا تھا،ہم نے اٹھارہویں ترمیم سے پاکستان کو مضبوط کیا، صوبوں کو انتظامی اور مالی اختیارات دے کر علیحدگی کی تحریکوں کی جان نکال دی، صوبوں کی زیادہ سے زیادہ اختیارات سے ہی وفاق مضبوط ہوگا، اٹھارہویں ترمیم سے آئین بحال اور کئی دہائیوں کے حل طلب مسائل حل ہوئے۔

بلاول بھٹو

مزید : صفحہ آخر /رائے /کالم