ایف بی آر کا سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو شوکاز نوٹس

ایف بی آر کا سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو شوکاز نوٹس

  



 لاہور(آئی این پی) ایف بی آرنے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا، مختلف سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کوشوکاز نوٹس جاری۔ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس، مواصلات و تعمیرات،محکمہ صحت،سوئی گیس، پاکستان ریلویز،سول سیکرٹریٹ، لیسکو،کسٹمزاورمختلف بنکوں سمیت سرکاری وغیرسرکاری اداروں کے نان فائلر ملازمین کوشوکاز نوٹس جاری کردیئے،تین سالوں کے گووشوارے اور اثاثہ جات کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے والے مختلف سرکاری و غیرسرکاری اداروں کے تقریباڈیڑھ لاکھ ملازمین کوشوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں سال 18،17،2016کے انکم ٹیکس گوشوارے اوراثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے  ڈیڑھ لاکھ نان فائلرز کو کوبیس ہزار روپے فی کس جرمانہ عائد کرنے کیلئے شوکاز بھجوائے گئیں ہیں کمشنرآرٹی او ٹو سید محمود حسین جعفری کی ہدایت پرنان فائلرز کو شوکاز نوٹس جاری کرکے14دن میں گوشوارے جمع کرانے کی مہلت دے دی گئی ہے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ سال 2019کے  نان فائلرز کا ریکارڈ بھی مرتب کرلیا گیا ہے انہیں بھی جرمانوں کے لئے جلد نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

ایف بی آر

مزید : صفحہ آخر /رائے /کالم