وزیراعلیٰ پنجاب کا معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب کا معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کیساتھ مرحوم کی شوبز میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امان اللہ مرحوم کامیڈی کے بے تاج بادشاہ تھے اور اپنے فن میں یکتا تھے۔امان اللہ نے طویل عرصہ تک لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں اور ان کے انتقال سے کامیڈی کا ایک باب ختم ہو گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تعزیت

مزید : صفحہ آخر /رائے /کالم