سعودی فوجی دستہ یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لے گا

سعودی فوجی دستہ یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لے گا

  



ریاض(آئی این پی)پاکستان میں 23 مارچ کے قومی دن پر ہونے والی فوجی پریڈ میں سعودی عرب کا فوجی دستہ شمولیت کرے گا،عرب نیوز کے مطابق 79ویں یوم پاکستان کی تقریبات کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ میں  میں یکجہتی کے طور پر سعودی عر ب  کا فوجی دستہ  بھی شامل ہوگا،سعودی عرب کی بری فوج کے50 کمیشنڈ اور نان کمیشنڈ آفیسر اس میں شرکت کریں گے، تقریب میں شرکت کے لیے 10 پیرا ٹروپر بھی بھیجے جائیں گے،یہ تیسرا موقع ہے کہ سعودی عرب کا دستہ یوم پاکستان کی فوجی پریڈ میں شرکت کرے گا، اس سے قبل 2017 اور 2019 میں اس دن ہونے والی خصوصی تقریبات میں شامل ہو چکا ہے۔

 فوجی دستہ 

مزید : صفحہ آخر /رائے /کالم