حکومتی سطح پر امہات المومنین سیمینارز کے انعقاد کیلئے دائر درخواست پر نوٹسز جاری
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر حکومتی سطح پر امہات المومنین کے موضوع پر سیمینارز کے انعقاد کے لئے دائر درخواست پروفاقی حکومت، پیمرا، وزارت تعلیم اور اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کر لیا،جسٹس شاہد وحید کے روبرو درخواست گزار شہری سید منظر حسین کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کی غفلت سے ہماری خواتین کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ریاست مخالف عناصر خواتین کے دن کے نام پر بے حیائی اور فحاشی کو فروغ دے رہے ہیں، حکومت کو سرکاری طور پر امہات المومنین اوربی بی فا طمہ کی حیات طیبہ پر تقریبات منعقد کرنے کا حکم دیا جائے۔
سیمینار اجازت