اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز اساتذہ کوفوری تنخواہیں ادا کرنیکا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈیلی ویجز اساتذہ کوفوری تنخواہیں ادا کرنیکا حکم

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی مستقلی سے متعلق توہینِ عدالت کیس میں ڈیلی ویجز اساتذہ کو فوری تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت کر دی،گزشتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی مستقلی سے متعلق توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ ان کو تنخواہ بھی نہ دیں اور یہ کام بھی کریں یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ڈائریکٹر وفاقی نظامتِ تعلیمات نے کہا کہ ڈیلی ویجز کی مستقلی کے لیے ریکارڈ بھجوا رہے ہیں،نمائندہ ایف پی ایس سی نے کہا کہ ریکارڈ ملنے پرسکروٹنی کے بعد سلیبس تیار کر کے ٹیسٹ لیں گے،عدالت نے کہا کہ بچوں کے اچھے نتائج کے لیے اچھی پالیسیاں بنانی ہوں گی، عوام نے ووٹ دیا، اب حکومت کا کام ہے کہ پالیسی بنائے، یہ عدالتوں کا کام نہیں،آدھے سے زیادہ بھرتیاں ایف پی ایس سی کے بغیر کر دی گئیں،عدالت نے ڈیلی ویجز اساتذہ کو تنخواہیں دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ

مزید : صفحہ آخر /رائے /کالم