عدالت عالیہ کے 3اسسٹنٹ رجسٹراروں کو ڈپٹی رجسٹرار مقررکرنے کی منظوری

عدالت عالیہ کے 3اسسٹنٹ رجسٹراروں کو ڈپٹی رجسٹرار مقررکرنے کی منظوری

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر عدالت عالیہ کے18ویں گریڈ کے 3اسسٹنٹ رجسٹراروں کو ترقی دے کر19ویں گریڈ میں ڈپٹی رجسٹرار مقررکرنے کی منظوری دے دی،ان میں سید عامر علی،محمدشفیق اور شاہدنصیر شامل ہیں،چیف جسٹس نے تین مزید اسسٹنٹ رجسٹراروں کو بھی ڈپٹی رجسٹرار کے عہدہ پر ترقی کی منظوری دے دی تاہم ان کی تعیناتی ڈپٹی رجسٹرار کی خالی اسامیوں کی دستیابی سے مشروط ہوگی،ان میں ریاض احمد خان، حماد احمد اور عارف جاوید ڈار شامل ہیں۔

منظوری

مزید : صفحہ آخر /رائے /کالم