چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی نمبر پلیٹس، رجسٹریشن کارڈز کے جلد اجراء کیلئے ٹھیکیدار کو فوری پیسے ادا کرنے کی ہدایت

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی نمبر پلیٹس، رجسٹریشن کارڈز کے جلد اجراء کیلئے ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس مامون رشید شیخ نے گاڑیوں کی نمبرپلیٹس اور رجسٹریشن کارڈز کے جلد اجراء کے لئے محکمہ ایکسائز کو فوری طور پر ٹھیکیدار کوپیسے ادا کرنے کی ہدایت کردی،فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ دو اداروں کی کھینچا تانی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،اگر عدالت نے کوئی آبزرویشن دی تو خود اداروں کے لئے مشکلات ہوں گی،عدالت کوآئندہ سماعت پرآگاہ کیا جائے سیف سٹی اتھارٹی نے ابھی تک اپنا کام کیوں مکمل نہیں کیا؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف چیمہ نے عدالت کوبتایا کہ یونیورسل نمبرپلیٹس کے اجراء کے ٹھیکے کی فراہمی کے لئے پیپرا بورڈ نے منظوری دے دی ہے،حتمی منظوری کے لئے معاملہ صوبائی کابینہ کے پاس ہے، ان باکس نامی کمپنی نے کہا کہ پیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سمارٹ کار از اور نمبر پلیٹس کے اجراء میں تاخیرہورہی ہے،جس پرعدالت نے محکمہ ایکسائز کو فوری طور پر ٹھیکیدار کوپیسے ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مذکورہ بالا حکم کے ساتھ کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی۔

پیسے،ہدایت

مزید : صفحہ آخر /رائے /کالم