گوادر پاکستان کا ابھرتا ہوا منصوبہ سرمایہ داروں کیلئے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع، صادق سنجرانی

گوادر پاکستان کا ابھرتا ہوا منصوبہ سرمایہ داروں کیلئے فائدہ اٹھانے کا سنہری ...

  



اسلام آباد (آئی ا ین پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر پاکستان کا ابھرتا ہوا پورٹ سٹی ہے، سرمایہ کار گوادر میں موجودہ سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کر سکتے ہیں،سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں ماحول ساز گار ہے،کرونا وائرس عالمی مسئلہ بن گیا ہے،پاکستان ایران سرحد پر سکریننگ کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے تیونس اور ایران کے سفراء نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینیٹ نے تیونس کے سفیر بْرھان الکامِل سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تیونس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،گوادر پاکستان کا ابھرتا ہوا پورٹ سٹی ہے،تیونس کے سرمایہ کار گوادر میں موجودہ سرمایہ کاری کے مواقعوں سے استفادہ کر سکتے ہیں،سرمایہ کاری کیلئے پاکستان میں ماحول ساز گار ہے،پارلیمانی وفود کے تبادلوں، تجارتی و اقتصادی روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایرانی سفیر سید محمدعلی حسینی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس عالمی مسئلہ بن گیا ہے،ایران میں کرونا وائرس کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر غم زدہ ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا ایران کی حکومت اور متعلقہ اداروں کی وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے کوششیں قابل تحسین ہیں،پاکستان ایران سرحد پر سکریننگ کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، ایران اور پاکستان کے مابین بہتر تعاون دیکھنے کو ملا ہے۔

صادق سنجرانی

مزید : صفحہ آخر /رائے /کالم