اورنج لائن ٹرین ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی اجازت،عبوری حکم امتناعی ختم

اورنج لائن ٹرین ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی اجازت،عبوری حکم امتناعی ختم

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اپنا عبوری حکم امتناعی ختم کرتے ہوئے اورنج لائن ٹرین کو بجلی فراہم کرنے کے لئے واپڈا کو ٹرانسمیشن لائن بچھانے کی اجازت دے دی،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے نہر کے اردگرد درختوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ڈی جی ماحولیات کو درخواست گزار کے وکیل سے میٹنگ کرکے تجاویز اور سفارشات پیش مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے،بجلی کی تاریں بچھانے کے لئے درخت کاٹنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران گزشتہ روز واپڈا حکام ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کوبتایا کہ میٹرو ٹرین کے لئے گرڈ سٹیشن تک کھمبے لگائے جاچکے ہیں، تاریں بچھانے کی اجازت دی جائے،جس پر فاضل جج نے اپنا عبوری حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے واپڈا کو کام مکمل کرنے کی اجازت دے دی،عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر درختوں کو محفوظ رکھنے کی بابت تجاویز اور سفارشات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اورنج ٹرین

مزید : صفحہ آخر /رائے /کالم