کشمیر میں آباد یاتی منصوبہ پر امت مسلمہ کی خاموشی بڑی ناانصافی: چودھری سرور

کشمیر میں آباد یاتی منصوبہ پر امت مسلمہ کی خاموشی بڑی ناانصافی: چودھری سرور

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارتی مسلمانوں پر مظالم اور مسئلہ کشمیر پرعرب لیگ اور او آئی سی کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں ہندو بستیاں بنانے کے بھارتی منصوبہ کیخلاف امت مسلمہ کو کھڑا ہونا ہوگاورنہ تاریخ کسی کومعاف نہیں کر ے گی۔ نریندر مودی اور بھارتی سیکورٹی فورسز دہشت گرد بن چکے ہیں۔بر طانیہ میں 50سے زائد اراکین پار لیمنٹ سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں بر طانوی اراکین پار لیمنٹ امن کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے کردار کو سراہا رہے ہیں۔سفارتی محاذ پر بھارت کو ہرجگہ منہ کی کھانا پڑ رہی ہے۔ وہ جمعہ کے روز بر طانیہ کے دورہ کے بعد لاہور آمد پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نر یندر مودی کشمیر میں ہندو کو آباد کر نے کیلئے منصوبہ بنا رہا ہے اگر اب بھی امت مسلمہ خاموش رہی تو یہ بہت بڑی ناانصافی ہوگی اور تاریخ کسی کو معاف نہیں کر ے گی، میں نے دورہ بر طانیہ کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دلایا ہے کہ حکومت انکا ہر مسئلہ حل کر ے گی،آج الحمد اللہ پاکستان دنیا میں اپنا اصل مقام حاصل کر رہا ہے۔علاوہ ازیں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کانامور کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت 'مر حوم کی فن کیلئے خدمات پر زبر دست خراج تحسین۔ جمعہ کے روز گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ کامیڈین امان اللہ سے زندگی میں کئی بار ملنے کا موقعہ ملا وہ حقیقی معنوں میں پاکستان اور ڈرامہ انڈسڑی کیلئے سر مایہ تھے اللہ مر حوم کے اہل خانہ کو صبر وجمیل عطاء فر مائے انکی فن کیلئے خدمات کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر /رائے /کالم