کروناپر پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلاکربریفنگ دی جائے، قائمہ کمیٹی داخلہ

کروناپر پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلاکربریفنگ دی جائے، قائمہ کمیٹی داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے کروناوائرس کے حوالے سے اقدامات پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم سے وزیر کی سربراہی میں ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت کردی،کروناوائرس پر پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلاکربریفنگ دی جائے،سینیٹ کمیٹی داخلہ نے بھارتی حکومت کا دہلی اور جموں و کشمیر میں مسلمانوں پر جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور دہلی فسادات میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لئے دعا و فاتحہ خوانی کی،چین میں پھنسے طلبہ کو15دن میں پاکستان لایاجائے۔ جمعہ کوسینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں اجلاس ہوا۔سینیٹ کمیٹی نے بھارتی حکومت کا دہلی اور جموں و کشمیر میں مسلمانوں پر جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہلی فسادات میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لئے دعا و فاتحہ خوانی کی گئی۔چیرمین کمیٹی رحمن ملک نے کہاکہ جموں کشمیر میں بھارتی ظالمانہ کرفیو کے آج 216 دن پورے ہورہے ہیں،سینیٹ کمیٹی داخلہ ہر اجلاس میں بھارتی مظالم کی مذمت و کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی آئی ہے بجائے کہ کشمیر میں مظالم کا خاتمہ ہو بھارت کے دیگر شہروں میں بھی مسلمانوں کا قتل عام شروع ہوچکا ہے امریکی صدر کے دورہ بھارت کے دوران دہلی و دیگر شہروں کی گلیاں مسلمانوں کے خون سے رنگ دئیے گئے۔پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل 2019 آرڈیننس سیکس کمیٹی میں منظوری کے لئے زیر بحث آئی پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل 2019 آرڈیننس 6 وزیرِداخلہ کی طرف سے سینیٹر اعظم خان سواتی نے پیش کیا تھاسینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے وزیر پارلمانی امور سینیٹر اعظم سواتی کی غیر موجودگی کیوجہ سے پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل 2019آرڈیننس6 ملتوی کردیا۔اگلے اجلاس میں اگر وزیرپارلیمانی امور نہیں آتے تو پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل 2019 آرڈیننس سیکس کو واپس کردیا جائیگا۔
قائمہ کمیٹی داخلہ