مقبوضہ کشمیر کو قید خانہ بنے 7ماہ مکمل، 74نوجوان شہید، سینکڑوں زخمی، زیرحراست

مقبوضہ کشمیر کو قید خانہ بنے 7ماہ مکمل، 74نوجوان شہید، سینکڑوں زخمی، زیرحراست

  



سرینگر (آن لائن)مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے 7 ماہ مکمل ہوگئے، بھارتی حکومت کی جانب سے محاصرے اور لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران 3 خواتین، 4 کم عمر لڑکوں سمیت 74 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق محاقابض فوج کے محاصرے اور لاک ڈاؤن کیخلاف مزاحمت کرنے والے7 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔سڑکوں پر آزادی کے حق میں نعرے لگانے والے نہتے کشمیریوں پرپیلٹ گنوں کے چھروں کی بوچھاڑ کی گئی، 943 زخمی ہوئے جبکہ آنسو گیس کے شیل لگنے سے متعدد افراد شدید زخمی ہوئے،بعض کی بینائی چلی گئی۔ حریت رہنما ؤں سمیت ہزاروں افراد کو گھروں یا جیلوں میں بند کیا گیا۔اس کے علاوہ تاریخی جامع مسجد میں مسلسل 19 ہفتوں تک نماز جمعہ ادانہ کرنے دی گئی۔واضح رہے کہ قابض بھارتی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔

مقبوضہ کشمیر

مزید : صفحہ اول