پنجاب، خیبر پختونخوا میں شدیدبارش، چھتیں گرنے، حادثات میں 9افراد جاں بحق24زخمی

  پنجاب، خیبر پختونخوا میں شدیدبارش، چھتیں گرنے، حادثات میں 9افراد جاں ...

  



لاہو، جڑانوالہ،اوکاڑہ، پاکپتن (نمائندگان، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے تباہی، چھتیں گرنے سمیت متعدد حادثات میں ۹افراد جاں بحق ہو گئے۔ بارشوں اور ڑالہ باری سے فصلوں کو شدید نقصان مہنچا، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، صادق آباد نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔پنجاب میں پاکپتن، اٹک، مظفر گڑھ، کبیر والا، لودھراں اور اوکاڑہ میں کئی مکانوں کی چھتیں گر گئیں ۔ اوکاڑہ میں بارش کے باعث پھسلن سے بس الٹ گئی، حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے۔خیبر پختونخوا میں بھی بارشوں سے جانی نقصان ہوا۔جڑانوالہ 3مختلف واقعات کے دوران بارش میں چھتیں گرنے و کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق،3زخمی ہو گئے۔ صدر کی حدود چک نمبر 57گ ب میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے مزدور صفدر ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا دوسرے واقعہ میں فیصل آباد روڈ پر چوکی مکوانہ کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 70سالہ شخص شیرا سکنہ مائی مستانی ملبے تلے آکرجاں بحق ہو گیا جبکہ 2افراد زخمی ہو گئے تیسرے واقعہ میں کھرڑیانوالہ شیخوپورہ روڈ پر واقع نجی میرج بیوروکی چھت پر چڑھ کرشاہ نواز سکنہ 75 ر۔ب لائٹ مرمت کررہاتھا کہ اسی دوران بجلی کی ہائی وولیٹج تاروں سے چھو جانے کے باعث طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا متوفی کی ایک ماہ بعد شادی تھی اور گھر کا واحد کفیل تھا اوکاڑہ شدید بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے دونوں بہن بھائی تھیشدید بارش کے دوران چک نمبر16/1Rکے رہائشی امداد نامی شخص کے مکان کی چھت اچانک گر گئی رہائشی مکان کے کمرے میں موجود دو بچے سات سالہ امن امداداور پانچ سالہ احمد امداد چھت کے ملبے تلے دب گئے اور جاں بحق ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسیکیو1122اور متعلقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گیئں ریسکیو1122نے امداد کاروائیاں کرتے ہوئے ملبے تلے دبے دونوں بچوں کی نعشوں کو باہر نکالا پاکپتن شہراوروگردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری سے دو مقامات پر گھروں کی چھتیں گر گئی دو گھروں کی چھتیں گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ڈھپئی میں بارش کے باعث خستہ مکان کی چھت گرنے سے 55 سالہ خاتون شمیم بی بی زوجہ محمداکرم جاں بحق ہو گئی جبکہ دوسراواقعہ نواحی گاؤں جوایا کلیا میں پیش آیا جس میں بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 60 سالہ بزرگ محمد علی جاں بحق ہو گیا ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کرکے ملبہ ہٹا کر دونوں لاشوں کو نکال لیا ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا۔اوکاڑہ شدید بارش معروف بازار میں سپورٹس شاپ کی چھت گر گئی 4افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے بارش کے دوران معروف ترین بازار گول چوک اوکاڑہ میں واقع ایک دوکان سٹی سپورٹس کی اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دوکان میں موجود 4افراد زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جس نے دوکان کے ملبے تلے دبے چاروں زخمیوں کو باہر نکالا زخمیوں میں تین افراد کو ریسکیو1122نے موقع پر ہی فزیکل معائنہ کے بعد طبی امداد فراہم کی جب کہ ایک زخمی کو اس کی حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔۔ شیخوپورہ سے بیورورپورٹ جمعرات اورجمعتہ المبارک کووقفہ وقفہ سے موسلادھارطوفانی بارش اورژالہ باری کہیں رحمت اورزحمت بن گئی۔مکان کی چھت گرنے سے 10سالہ بچہ شاہ زیب جان بحق اور 2 افراد رزخمی ہوگئے۔ شرقپور شریف کے ٹھٹھہ نولاں میں محنت کش سلیم کے کچے مکان کی چھت بارش کیباعث گرگئی ملبے تلے دب کر10سالہ بچہ شاہ زیب جان بحق محنت کش سلیم اوراسکے دوبیٹے حارث اور زبیر شدیدزخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹر شرقپور شریف منتقل کردیا۔ قصور اور اس کے گردونواح میں لگاتار اور وقفے وقفے کے بعد ہونے والی بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیاآسمانی بجلی گرنے سے 45سالہ شخص جھلس کرشدیدزخمی ہوگیا اور ہونے والے کیچڑ سے لوگوں کو اپنے گھروں تک پہنچنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ گزشتہ روز الہ آباد کے نواح کوٹ شاملاٹیاں میں آسمانی بجلی گرنے سے چارہ کاٹنیوالی مشین پر کام کرنیوالا 45 سالہ محمد حنیف جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ننکانہ صاحب شہر اور گردونواح میں شدید بارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا، جاتی ہوئی سردی دوبارہ واپس لوٹ آئیء واربرٹن شہر اور گردونواح میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی، کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان گندم اور مکئی کی فصلیں تباہ ہو گئیپھول نگر میں مسلسل بارش سے شہر اور قرب وجوار میں جل تھل،ژالہ باری سے سردی پھر لوٹ آئی،گندم کی فصل کو شدید نقصان،گلیاں کیچڑ سے بھر گئیں،بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا جس سے زمینداروں کی حالت دیدنی تھی۔عثمان والا و گردو نواح میں بارش اور ژالہ باری کی تباہی سے گندم مکئی اور چارے کی فصلیں تباہ زمینداروں کو لاکھوں کا نقصان باغ علی والا میں متعدد قبریں منہدم ہو گئی۔مساجد میں اعلانات پیال کلاں قبرستان میں گھروں اور بارش کا گندہ پانی داخل بارش اور تیز آندھی سے بجلی کے پول گر گئے.۔

بارش ہلاکتیں

مزید : صفحہ اول