آٹا، چینی چوری کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کی درا ز میں بند ہے: شہباز شریف

  آٹا، چینی چوری کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کی درا ز میں بند ہے: شہباز شریف

  



لندن(آئی ا ین پی) مسلم لیگ (ن)کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے اپنے فارمولے کے مطابق وزیراعظم چورہے،حکومت عوام کولوٹ رہی ہے جس سے معیشت تباہ اوربدترین مہنگائی ہے، چینی چوری کی تحقیقاتی رپورٹ عمران نیازی کے درازمیں بند ہے، عوام کے سامنے نہیں آرہی، چینی کی قیمت میں مزید دو روپے کلو اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔ جمعہ کو شہبازشریف نے چینی کی قیمتوں میں دوروپے فی کلو مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں آٹا اور چینی چور بیٹھے ہیں، اس لئے چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آٹا چینی چوری میں ملوث حکومتی بااثر افراد کے خلاف کارروائی ہوتی تو یہ نہ ہوتا۔ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت نے چینی چوری اورپابندی کے باوجود برآمد پرقوم کواب تک حقائق نہیں بتائے، سب سے زیادہ چینی اہم حکومتی شخصیت نے برآمد کی، لیکن عمران نیازی کی آنکھیں اور کان بند ہیں، حکومت عوام کولوٹ رہی ہے، اسی لئے معیشت، روزگار، کاروبار تباہ اور بدترین مہنگائی ہے۔ حقائق اورشواہد بتارہے ہیں کہ حکومت کو صرف مال کمانے سے دلچسپی ہے۔ آٹا، بجلی، گیس، چینی، دوائی کی قیمتوں میں اضافے سے قوم کے دکھوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے اس لیے چینی کی قیمت میں مزید دو روپے کلو اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔

شہبازشریف

مزید : صفحہ اول