پاکستان کی اہم کامیابی، کورونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب

  پاکستان کی اہم کامیابی، کورونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب

  



کراچی (آئی این پی)سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض صحتیاب ہوگیا جسے جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا،ترجمان سندھ حکومت نے تصدیق کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض صحتیاب ہوگیا۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کورونا وائرس کے باعث زیر علاج شخص کو صحت مند قرار دے کر اسپتال سے فارغ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نوجوان کے کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور نوجوان کو کل اسپتال سے ڈسچارج کیا جائے گا۔

مریض صحتیاب

مزید : صفحہ اول