بھارتی سپریم کورٹ کاشہریت ترمیمی قانون پر جلد سماعت کرنے سے انکار

  بھارتی سپریم کورٹ کاشہریت ترمیمی قانون پر جلد سماعت کرنے سے انکار

  



نئی دہلی(آئی این پی) سپریم کورٹ نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سماعت جلد کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ کچھ درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا اور جلدی سماعت کے لئے تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔عدالت نے کہا'' سبری مالا معاملے میں خواتین کے حقوق بنام مذہبی روایت معاملے کی سماعت کے بعد اسے سنا جائے گا۔ آپ ہولی کی چھٹی کے بعد پھر تاریخ مقرر کرنے کی درخواست کریں۔عالمی میڈیا کے مطابق اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی حکومت اگلے ہفتے اپنا جواب داخل کر دے گی۔ سی اے اے کو چیلنج کرنے والی 150 سے زائددرخواستیں سماعت کے لئے زیر التوا ہیں۔ تمام درخواستوں پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ

مزید : صفحہ اول