شاہ محمود سے اردن کے سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ عمر فاروق کی ملاقات
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے اردن کیلئے نامزد پاکستانی سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ عمر فاروق برکی نے ملاقات کی،وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو اردن میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔اردن کے لیے نامزد پاکستانی سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ عمر فاروق برکی نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ نے میجر جنرل ریٹائرڈ عمر فاروق برکی کو بطور سفیر اردن تعیناتی پر مبارکباد دی۔وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ وزیر خارجہ نے نامزد سفیر کو اردن میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔
شاہ محمود قریشی