ماضی کے ماڈل ملکی مسائل حل نہ کر سکے! شاہد خاقان کا بیان اعتراف جرم: فردوس عاشق

  ماضی کے ماڈل ملکی مسائل حل نہ کر سکے! شاہد خاقان کا بیان اعتراف جرم: فردوس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بیان ”ماضی کے ماڈل ملکی مسائل حل نہ کر سکے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے“اعتراف جرم ہے، تین دہائیوں سے قوم پر مسلط رہنے والے ناہل حکمران اب عوام کے سامنے اپنی ناکامیوں کو قبول کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کو وزیراعظم منتخب کر کے نیا راستہ تلاش کر چکے ہیں، عوام 2 خاندانوں کی موروثی و سیاسی ماڈل سے بیزار ہیں کیونکہ اب جمہوریت کی باتیں کرنے والے اپنے دور میں آئینی ترمیم کر کے بادشاہ سلامت بننے کی کوشش کرتے رہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کمپنی سیاست میں تمام شیئرز خاندان ہی کے پاس رہتے ہیں، ان کی جمہوریت یہ تھی کہ بڑا بھائی خود وزیراعظم، چھوٹا وزیراعلی، بھتیجا سب سے بڑے صوبے کا مختاراعلی اور صاحبزادی سوپر وزیراعظم کا درجہ رکھتی تھیں۔بعدازاں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن بعض خواتین ویمن رائٹس کے نام پر قابل اعتراض سلوگنز اور ایجنڈا اجاگر کر رہی ہیں، ہمیں اپنے مذہبی، معاشرتی حدود میں رہتے ہوئے اپنے حق کیلئے بات کرنی چاہئے جبکہ عورت مارچ قابل اعتراض سلوگنز کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اسلام نے بحیثیت ماں،بہن، بیٹی اور بہو کے طور پر خواتین کو جامع حقوق دیئے ہیں، خواتین کو بااختیار بنانا موجودہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، خواتین کے وراثتی حق کیلئے قانون سازی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، پاکستان کی مضبوطی اور استحکام میں خواتین کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب زدگان افراد نے معاشرے کو بہتر بنانے کا درس دے رہے ہیں، دوسروں کو اصلاح کا مشورہ دینے والے پہلے خود سے اصلاح پر عمل کریں اسے کافی حدتک معاشرے میں بہتری آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کی متحدہ قومی موومنٹ سے ملاقاتیں کی ہیں لیکن ایم کیو ایم نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان

مزید :

صفحہ اول -