عالمی مسابقتی انڈیکس میں نیب کی کوششوں کا اعتراف ملک کیلئے اعزاز: چیئر مین نیب

  عالمی مسابقتی انڈیکس میں نیب کی کوششوں کا اعتراف ملک کیلئے اعزاز: چیئر مین ...

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی آگاہی کی حکمت عملی کی تعریف ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی عالمی مسابقتی انڈیکس رپورٹ 2019ء میں کی ہے جس کا مقصد عوام کو بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا ہے۔ عالمی مسابقتی انڈیکس میں نیب کی کوششوں کا اعتراف پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ آگاہی اور تدارک کی نیب کی حکمت عملی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب احتساب آرڈیننس کی شق 33 سی کی روشنی میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی اور اس کی روک تھام کو نیب نے لازمی قرار دے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی آگاہی اور تدارک کی حکمت عملی عوام میں بدعنوانی کے مضر اثرات سے آگاہی میں کامیاب ثابت ہوئی ہے۔نیب آگاہی اور روک تھام کی حکمت عملی کے تحت مختلف سرکاری، نیم سرکاری، غیر سرکاری اداروں، میڈیا، سول سوسائٹی اور معاشرہ کے دیگر شعبوں کے ساتھ مل کر آگاہی کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔پلڈاٹ، مشعل پاکستان، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، ورلڈ اکنامک فورم اور گیلپ اینڈ گیلانی جیسے مختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس اور سروے میں 59 فیصد افراد نے نیب کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج قوم بدعنوانی سے زیادہ باخبر ہے۔

چیئرمین نیب

مزید : صفحہ اول