وزیراعظم آج کراچی کا دورہ کریں گے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان عوامی نوعیت کے منصوبوں کا افتتاح کرنے کیلئے (آج) ہفتہ کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ یہ بات اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صوبائی دارالحکومت کے مسائل کے حل کیلئے طے ترجیحات کا جائزہ بھی لیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ایک مقبول رہنما ہیں جنہوں نے حقیقی طورپر عوامی حکومت قائم کی ہے۔
وزیراعظم