شاہد خاقان اور احسن اقبال کی فارو ق ستار کو (ن) لیگ میں شمولیت کی دعوت

شاہد خاقان اور احسن اقبال کی فارو ق ستار کو (ن) لیگ میں شمولیت کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے سینئر سیاستدان فاروق ستار کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی سربراہی میں ن لیگ کے وفد نے کراچی میں سینئر سیاستدان اور ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی۔ (ن) لیگی وفد نے فاروق ستار کو شریف برادران کا خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ذرائع کے مطابق لیگی وفد نے فاروق ستار کو جمہوریت کے فروغ اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کی بھی دعوت دی اور کہا کہ آپ کا ملکی سیاست میں بہت اہم رول ہے، آپ کی پارٹی میں شمولیت سے جمہوریت کو فائدہ ہوگا اور ہمیں بھی آپ سے سیاست سیکھنے کا موقع ملے گا۔لیگی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنے گروپ کے ساتھ ملنے آئے بہت اچھا لگا، ہم ایک دوسرے کو 30 سال سے جانتے ہیں، پارلیمان میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کراچی ایک عام شہر نہیں یہ پاکستان کا دل ہے، یہ شہر ترقی نہیں کرے گا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا، کراچی کو (ن) لیگ نے بہت سے منصوبے دئیے ہیں لیکن اب وہ سلسلہ بدقسمتی سے رک گیا ہے۔ فاروق ستار کے سامنے اپنی باتیں رکھیں اور ان کی باتیں سنیں، یہ پہلا موقع ہے کہ سیاسی جماعتوں میں ڈائیلاگ نہیں ہورہا، ڈائیلاگ کے لیے سب سے پہلے حکمران جماعت ہاتھ بڑھاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف اور غیر جابندارانہ انتخابات ہونے چاہئیں، اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) فاروق ستار کے بزرگوں کی جماعت ہے، انہیں پارٹی میں دعوت دینے کی ضرورت نہیں۔احسن اقبال کے بیان پر فاروق ستار نے جواباً کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو اپنا بزرگ مانتا ہوں۔
فاروق ستار دعوت

مزید :

صفحہ اول -