جج ویڈیو سکینڈل، شاہد خاقان، احسن اقبال اور خواجہ آصف ایف آئی اے میں طلب

      جج ویڈیو سکینڈل، شاہد خاقان، احسن اقبال اور خواجہ آصف ایف آئی اے میں طلب

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے جج ویڈیو سکینڈل کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کیلئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مسلم لیگ (ن) کے 3 رہنماؤں کو آئندہ ہفتے طلب کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم کے علاوہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور قومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے انہیں 9 اور 10 مارچ کو طلب کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں شاہد خاقان عباسی کو9 مارچ کو اسلام آباد میں ایف آئی اے کے دفتر جانا ہوگا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے دیگر 2 رہنماؤں کو 10 مارچ کو پیش ہونے کے نوٹسز ارسال کیے گئے۔

لیگی رہنماء/طلب

مزید : صفحہ اول