خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید13روز کی توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پیراگون سٹی سکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13روز کی توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت 19 مارچ ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پروعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی طبی رپورٹ طلب کرلی ہیں۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی،گزشتہ روز خواجہ برادران کو سخت سکیورٹی میں جیل سے لاکرعدالت پیش کیا گیا،وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کو خراب طبیعت کے باعث گزشتہ روز عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ گزشتہ سماعت پرقیصر امین بٹ کو ایمبولینس پر عدالت پیش کیا گیاتھا،ان کی طبیعت خراب ہے جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوسکے،عدالت نے آئندہ سماعت پروعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کی طبی رپورٹ طلب کرلی۔
پیراگون کیس