رمضان شوگر ملز کیس،جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 19 مارچ تک ملتوی

  رمضان شوگر ملز کیس،جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 19 مارچ تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے کیس کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی، گزشتہ روز حمزہ شہباز کو سخت سیکیورٹی میں جیل سے لاکر عدالت پیش کیا گیا،یادرہے کہ کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت نمبر 5 کے جج امجد نذیر چودھری ہائی کورٹ میں ڈیوٹی پر مامور ہونے کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔ جس کے باعث ڈیوٹی جج امیرمحمد خان نے حمزہ شہباز کی حاضری کاعمل مکمل کرکے کیس کی سماعت 19مارچ تک ملتوی کردی،پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،اس دوران پولیس اہلکاروں اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی کے واقعات بھی پیش آئے۔

رمضان شوگر ملز

مزید : صفحہ اول