لاہور سیالکوٹ موٹروے30مارچ کو عام ٹریفک کیلئے کھولی جائیگی

لاہور سیالکوٹ موٹروے30مارچ کو عام ٹریفک کیلئے کھولی جائیگی

  



لاہور (خصو صی رپورٹ)40ارب روپے کی خطیر رقم سے بنے والی لاہور سیالکوٹ موٹروے30مارچ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دی جائیگی۔91.47کلو میٹر طویل اس موٹروے پر کالاشاہ کاکو،مریدکے، نارووال،گوجرانوالہ،ڈسکہ،پسرور اور سمبریال کے مقام پر 7انٹرچینج بنائے گئے ہیں جبکہ اس موٹروے کی تعمیر سے جہاں شہریوں کو اعلیٰ معیار کا محفوظ راستہ فراہم ہوا ہے وہیں سیالکوٹ سے لاہور ایک گھنٹے کی مسافت بھی کم ہوگئی ہے اور اب شہری محمود بوٹی رنگ روڈ سے صرف 15منٹ میں مریدکے پہنچ سکتے ہیں۔اس جدید موٹروے کی تعمیر سے جہاں اس پورے علاقے میں تجارتی سرگرمیاں میں اضافہ ہوگا وہیں سیالکوٹ ائیر پورٹ سے بھی آمدورفت بڑھے گی۔

موٹروے

مزید : صفحہ اول