خواتین وکلا میں موٹر سائیکل کی چابیاں تقسیم

      خواتین وکلا میں موٹر سائیکل کی چابیاں تقسیم

  



کراچی (آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں خواتین کو باقاعدہ ٹریننگ کے بعد ہی موٹر سائیکل چلانے کی نصیحت کردی۔ کراچی میں 45 خواتین وکلا کو قرعہ اندازی کے بعد موٹر سائیکل کی چابیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ ہائی کورٹ کے ملازمین اور وکلا کو بھی موٹر سائیکل استعمال کرنی چاہیے تاکہ پارکنگ کے مسائل کم ہوسکیں۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سندھ ہائیکورٹ بار کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بھی موٹر سائیکل چلانی چاہیے، یہ ایک اچھا آغاز ہے کہ خواتین موٹر سائیکل چلائیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ موٹر سائیکل چلانا خطرناک کام ہے، خواتین مکمل ٹریننگ کے بعد ہی موٹر سائیکل چلائیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو باتیں کرنے کی عادت ہوتی ہے، موٹرسائیکل چلاتے وقت خواتین کی باتیں کرنے کی عادت نہیں چلے گی اور یہ تو بہت خطرناک ہوجائے گی۔

چیف جسٹس

مزید : صفحہ اول