کراچی، منہدم عمارت کے ملبہ سے مزید 3لاشیں بر آمد، مرنیوالوں کی تعداد 17ہو گئی

کراچی، منہدم عمارت کے ملبہ سے مزید 3لاشیں بر آمد، مرنیوالوں کی تعداد 17ہو گئی

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں زمین بوس ہونے والی عمارت کے ملبہ سے مزید3لاشیں برآمد ہونے پر مرنیوالوں کی تعداد17ہوگئی تاہم مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ پاک فوج کی انجینئرنگ کور بھی امدادی کارروائیوں میں شریک ہے اور سکینرز کے ذریعے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

لاشیں برآمد

مزید : صفحہ اول