بجلی اور گیس میں اضافے سے عوام سخت پریشان ہیں‘ حمزہ شہباز

  بجلی اور گیس میں اضافے سے عوام سخت پریشان ہیں‘ حمزہ شہباز

  



لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کھلنڈرے حکمرانوں نے قوم کے سینے پر مہنگائی کے جو زخم لگائے ہیں اس کا حساب دینا ہو گا،اگر آج معاشی حالات پر سیاسی حل تلاش نہ کیا اورصرف الزام تراشی کی تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، احتساب نہیں انتقام اور تماشا کیاجارہاہے، احتساب کے نام پر انتقام برداشت نہیں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے لوگ پریشان ہیں اور وزیراعظم کہتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، مجھے تو دور دور تک کوئی امید کی کرن نظر نہیں آتی، ملک معاشی طور پر کمزور ہوتے ہیں تو قومیں ڈوب جاتی ہیں، شہباز شریف جلد واپس آئیں گے، نواز شریف اپنی بیمار بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر واپس آئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا ایک ایک لمحہ عوام پر بھاری ہے، آج معیشت کا برا حال ہے،غریب آدمی اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی پورے کرنے سے قاصر ہے۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول