بے نظیر بھٹو قتل کیس،پرویز مشرف و دیگر ملزمان آئندہ سماعت پر طلب

  بے نظیر بھٹو قتل کیس،پرویز مشرف و دیگر ملزمان آئندہ سماعت پر طلب

  



راولپنڈی (آئی ا ین پی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویزمشرف سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل اسپیشل ڈویژن بینچ نے ملزمان کی بریت کے خلاف صابق صدر آصف زرداری اور حکومت کی اپیلوں کی سماعت کی۔آصف زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے تاہم مقدمے میں نامزد ملزمان پولیس افسران کے وکلا لاہور میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوسکے۔دوران سماعت عدالت نے ملزمان سابق صدرپرویزمشرف، اعتزاز، رفاقت حسنین، شیر زمان اور عبدالرشید کو طلب کرتے ہوئے سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کردی۔دوسری طرف آصف زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا قتل منظم سازش تھی، ہمارے پاس پرویز مشرف کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ جمعہ کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کا قتل منظم سازش تھی جس کا مقصدپاکستان کو دنیا میں ترقی کی راہ سے ہٹانا تھا ہمارے پاس پرویز مشرف کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں انکو عدالت سے سزا دلوائیں گے۔

لطیف کھوسہ

مزید : صفحہ اول