پی ٹی آئی فنڈنگ کیس سننے والی کمیٹی کی غیرجانبداری،شفافیت چیلنج
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والی الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے بینک کھاتوں کی چھان بین کے لیے کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔دائر درخواست نے سکروٹنی کمیٹی غیر جانبدار،شفافیت نہ ہونے کاالزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مالی حسابات سے متعلق دستاویزات، سٹیٹ بنک کے بھجوائے ریکارڈ میں انکشاف کردہ 23 اکاونٹس کی تفصیل فراہم نہیں کی جا رہی۔ سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فریقین کو 11 مارچ کو دوبارہ بلالیا۔
شفافیت چیلنج