عمران خان کے ٹوئٹس، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ و سابق کرکٹرگوتم گمبھیر سیخ پا

    عمران خان کے ٹوئٹس، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ و سابق کرکٹرگوتم گمبھیر سیخ ...

  



نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے عمران خان کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے اظہار برہمی کیا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا بیان شیئر کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا مسلمانوں کی نسل کشی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔گوتم گمبھیر نے عمران خان کا ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے نا صرف غیر اخلاقی الفاظ استعمال کئے بلکہ انہیں مشورہ بھی دے ڈالا۔گوتم گمبھیر نے عمران خان کو اپنے ٹوئٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنے ملک کے لئے امداد کئی اور طریقوں سے بھی جمع کر سکتے ہیں۔

ٹویٹ

مزید : صفحہ اول