جامعات میں 50 ہزار سکالرشپس فراہم کر رہے ہیں، شفقت محمود

  جامعات میں 50 ہزار سکالرشپس فراہم کر رہے ہیں، شفقت محمود

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جامعات میں 50 ہزار سکالرشپس فراہم کر رہے ہیں، ان لوگوں کو سکالرشپس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا جو فیس جمع نہیں کرسکتے۔جمعہ کو وفاقی وزیر شفقت محمود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکالرشپس کی تعداد کو بڑھا رہیں ہیں،جامعات میں 50 ہزار سکالرشپس فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جامعات کی فنڈنگ بڑا مسئلہ بہت جلد حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کو سکالرشپس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا جو فیس جمع نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ فکلیٹی اور سٹاف کی نسبت کو نسبت کے حساب سے یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے اس حوالے سے فارمولا مرتب کیا ہے۔

شفقت محمود

مزید : صفحہ اول