6بڑے شہروں میں پناہ گاہوں کی تعداد 50 ہوچکی،رپورٹ وزیراعظم کو پیش

6بڑے شہروں میں پناہ گاہوں کی تعداد 50 ہوچکی،رپورٹ وزیراعظم کو پیش

  



اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں اب تک پناہ گاہوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی، فوکل پرسن برائے پناہ گاہیں نسیم الرحمان نے رپورٹ وزیراعظم کوپیش کردی،پناہ گاہیں ملک کے 6 بڑے شہروں اسلام آباد،پشاور،راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں قائم کی گئیں، اسلام آباد کی پناہ گاہوں میں ساڑھے چارسو شہریوں کو قیام ساڑھے 6 سو کو ناشتہ دیا جاتا ہے، ایک ہزار سے زیادہ کو دوپہر کا کھانا اور ڈیڑھ ہزار کو رات کا کھانا فراہم کیا جانے لگا،بڑے شہروں میں قائم پناہ گاہوں میں 90 فیصد کو خوراک کی فراہمی سیلانی فاؤنڈیشن کو دیدی گئی، خوراک کی 10 فیصد فراہمی مقامی افراد کر رہے ہیں

پناہ گاہیں

مزید : صفحہ اول