اسلام آباد ہائیکورٹ نے عورت مارچ کیخلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عورت مارچ کیخلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار ...

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عورت مارچ کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عورت مارچ کیخلاف دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا تھا اور عورت مارچ پر قانون کے مطابق پابندی عائد کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالت کی جانب سے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ کیا گیا ہے۔

عورت مارچ

مزید : صفحہ اول