بارش سے آم باغات کو نقصان کا خدشہ‘ دیگر فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہونیکا امکان شجر کاری مہم میں تیزی لانے کی ہدایت
ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان کے گردونواح میں گزشتہ روز اچھی بارش ہونے سے نہ صرف موسم خوشگوار ہوگیاہے بلکہ درجہ حرارت کم ہونے اور ہوا میں نمی کی مقدار میں اضافہ(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)
ہونے سے کاشتہ فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہونے کاامکان ہے بارش سے فصلوں کو پانی کی کمی کافی حد تک پوری ہوگئی ہے کاشتہ فصل گندم کو پانی وافر مقدار میں دستیاب ہوگیا ہے اس کے علاوہ فصل گندم پر حملہ اور سبزاور کالے تیلے کے حملوں میں کمی آنے کاامکان ہے اس کے علاوہ کماد اور دیگر فصلوں کی کاشت بھی بہترہونے کاامکان ہے جبکہ آم کے باغات کوکافی نقصان ہونے کااندیشہ ہے فضاء میں نمی کی مقدار بڑھنے سے آم کے باغات پر بور اور پھول جھڑنے کاخدشہ پیدا ہوگیاہے جس سے حالیہ بارش سے آم کے باغات متاثرہونے کاامکان ہے جبکہ جانوروں پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہونے کاامکان ہے۔ادھر جنوبی پنجاب میں حالیہ بارشوں سے موسم خوشگوار ہونے سے موسم بہار 2020ء کی شجرکاری مہم کو کافی فائدہ ہونے کاامکان ہے حالیہ بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی اور ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے محکمہ جنگلات کے ماہرین نے فیلڈ سٹاف کو زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کی ہدایت کردی ہے شجرکاری کے لئے انتہائی موزوں موسم قراردیا گیا ہے اس سے پودہ جات اور قلموں کی شرح اموات کم ہوگئی اور پودوں کی بڑھوتری یعنی اگاؤ پہلے سے زیادہ تیز ہوگا بارشوں سے قدرتی جنگلوں میں بھی خود روپودوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا جنگلات کی نرسریوں میں بھی تیار پودہ جات کااگاؤ تیز ہونے کاامکان ہے رواں ماہ موسم بہار کی شجرکاری کے لئے انتہائی موزوں موسم ہے۔
ہدایت