چارٹرآف اکانومی کے لیے سیاسی جماعتوں کے سربراہان، پالیسی میکرز کومدعو کرینگے: عرفان اقبال

  چارٹرآف اکانومی کے لیے سیاسی جماعتوں کے سربراہان، پالیسی میکرز کومدعو ...

  



لاہور(کامرس ڈیسک) باہمی مشاورت سے ایک چارٹر آف اکانومی مرتب کرنے کے لیے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیاسی جماعتوں کے سربراہان، نمائندوں اور پالیسی میکرز کو لاہور چیمبر میں مدعو کرے گا۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے سینئر نائب صدراور نائب صدر میاں کی مشاورت سے کیا ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے چارٹر آف اکانومی اشد ضروری ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ کاروباری برادری، سیاستدان او رپالیسی میکرز سب وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایک تھنک ٹینک کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک کی معاشی ترقی کے لیے حکومت کو بہترین تجاویز دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت سے مرتب کیا گیا چارٹر آف اکانومی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید : کامرس