یو مائیکرو فنانس بینک نے کارانداز سے گرانٹ حاصل کرلی

  یو مائیکرو فنانس بینک نے کارانداز سے گرانٹ حاصل کرلی

  



اسلام آباد (پ ر) یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن سے فنڈز کے حصول کے لئے کارانداز پاکستان کے ساتھ گرانٹ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس گرانٹ سے یو بینک کو زیادہ سے زیادہ خواتین کی مالیاتی شمو لیت سمیت اپنے معاشی مشن کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یو بینک نے کار انداز کے ڈیجیٹل تجربات کے پروگرام کے ذریعے درخواست کے مسابقتی عمل کے ذریعے یہ گرانٹ حاصل کی ہے۔ اگرچہ پاکستان میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز (ڈی ایف ایس) میں کمی برقرار ہے اور خواتین کے معاملے میں یہ خلاء زیادہ وسیع ہو جاتا ہے۔ 20 فیصد مردوں کے مقابلے میں پاکستان میں صرف 7 فیصد خواتین کو مالیاتی سہولت میں شامل کیا گیا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ خواتین غیر رسمی طور پر مالیاتی سرگرمیوں میں کردار ادا کر رہی ہیں بالخصوص جب بچت کی بات کی جائے۔ اگرچہ بین الاقوامی سطح پر موبائل منی، رقوم کو جمع کرنے کا مقبول طریقہ بنتا جا رہا ہے، پاکستان میں موبائل اکاؤنٹس کا استعمال ابھی بھی پیچھے ہے۔ اس گرانٹ کے ذریعے یو بینک زیادہ تر خواتین کو ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا فعال صارف بننے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس تجربہ سے حاصل ہونے والے نتائج کو بہترین طریقوں سے استعمال کر کے پورے ایکو سسٹم کو آ گے بڑھانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ یو بینک کے صدر اور سی ای او کبیر نقوی نے اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند ماہ کے دوران کام کرنے کا منتظر ہے تاکہ خواتین کی جانب سے موبائل والٹ اکاؤنٹس کے استعمال کو بڑھانے کے لئے نئے خیالات پیدا کیے جا سکے۔ انٹرنیٹ اور موبائل بینکاری، اے ٹی ایمز کی تنصیب اور مکمل طور پر لون درخواستوں کے ڈیجیٹل پروسس کے ساتھ بینک کا ڈیجیٹل مستقبل پہلے ہی تشکیل پا رہا ہے۔

اس تحقیق سے ہمیں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے شعبہ میں اپنی رسائی کو بڑھانے اور صنفی فرق کو کم کرنے کے سب سے موثر طریقے سیکھنے میں مزید مدد ملے گی۔ کار انداز پاکستان کے سی ای او علی سرفراز نے کہا کہ کار انداز یو مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ اس شراکت داری پر خوش ہے۔ اس تعاون کی توجہ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ عام طور پر A / B ٹیسٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے خواتین کی مالی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تجربات ان اداروں کی نشاندہی کرنے میں معاون ثابت ہوں گے جو ایسی خواتین میں موبائل اکاؤنٹس کے استعمال کو فروغ دے سکیں جنہیں دیگر بینکنگ طریقوں تک رسائی حاصل کرنے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ متوقع نتیجہ کمیونیکیشن اسٹریٹجی، مصنوعات کی خصوصیات اور ڈیجیٹل لین دین کے اخراجات میں تغیرات کو آزماتے ہوئے غیر فعال اور نان یوزرز کی تبدیلی ہے۔ ہم ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے استعمال کے بارے میں بصیرت پیدا کرنے کے لئے مختلف ڈی ایف ایس فراہم کنندگان کے ساتھ اپنی شراکت داری پر خوش ہیں اور اس طرح کے اقدامات میں مدد کے لئے اپنی مشغولیت کو مزید بڑھانے کے منتظر ہیں۔ کار انداز ڈی ایف ایس فراہم کنندگان کے ساتھ شراکت داری میں ڈیجیٹل تجربات کیلئے رولنگ بیسز پر پارٹنرز کو شامل کر رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے فعال استعمال سے متعلقہ رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ دلچسپی رکھنے والے فریقین کار انداز کو ٹیسٹنگ آئیڈیاز، پروڈکٹ سروسز اور ترغیبی ڈھانچے کے تجربات میں مدد کے لئے درخواست دے سکتے ہیں جو معاشرے کے محروم طبقات بالخصوص دیہی خواتین کے ذریعے ڈی ایف ایس کو فروغ دینے کے عمل کو ممکنہ طور پر تیز کر سکتے ہوں۔ نتائج اخذ کرنے کے لئے ان تجربات کے ذریعے اے بی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ ان تجربات کے ذریعے سیکھے گئے اسباق ڈی ایف ایس پریکٹیشنرز کے ذریعے بہترین طریقوں کے استعمال کو وسیع پیمانے پر پھیلائیں گے۔

مزید : کامرس