گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں، متعدد کے کنکشن منقطع

گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں، متعدد کے کنکشن منقطع

  



لاہور(سٹی رپورٹر)یوایف جی سی اورایچ ایس سی ٹاسک فورس کی مختلف علاقوں میں گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں، متعدد کے کنکشنز منقطع جبکہ مقدمات کے اندراج کے لئے مختلف تھانوں میں درخواستیں دے دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جس میں یو ایف جی سی کی ٹیموں اور ایچ ایس سی ٹاسک فورس نے غازی آباد کے بازارنمبر2 میں ایک مین لائن کو بائی پاس کرتے ہوئے گیس چوری پکڑ لی ہے۔ اسی طرح دوسری کارروائی ہربنس پورہ کے علاقہ میں کی گئی جہاں پر سروس لائن سے ڈائریکٹ گیس چوری کرکے تین منزلہ گھر میں استعمال کی جارہی تھی۔ تیسری کارروائی رائیونڈ میں کی گئی جہاں پر گھریلو گیس کنکشن کو غیرقانونی طورپرہوٹل میں تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہاتھا جبکہ چوتھی کارروائی دبئی ٹاؤن میں کی گئی جہاں پر گھریلو گیس کنکشن کو ملک شاپ پر کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کیا جارہا تھا۔ اس کے علاوہ حافظ کالونی میں چھاپے کے دوران پولی تھین پائپ لائن کے ذریعے غیرقانونی طورپر گیس کا استعمال پکڑا گیا ہے۔اسی طرح یوایف جی سی ٹیموں نے رائل ہومز سوسائٹی ٹھنڈا پانی نیلوراورسیکٹر۱ میں کامیاب کارروائی کے دوران بڑے پیمانے پر گیس چوری اورغیرقانونی استعمال پر کنکشن منقطع کیے گئے۔ یوایف جی سی اورایچ ایس ای ٹاسک فورس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے تما م غیرقانونی کنکشن منقطع کردئیے اور مزید کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کروادی گئیں ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1