16گرانفروش گرفتار، متعدد کو جرمانے

16گرانفروش گرفتار، متعدد کو جرمانے

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ246 مقامات کو چیک کیا گیا۔ 43 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور 52 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہاکہ13 ایف آئی آر زکا اندراج کروایا گیا ہے اور16 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور 01 شخص کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے گراں فروشی پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1