ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیاجاسکتا،اعجاز احمد

  ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیاجاسکتا،اعجاز احمد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ معاشرے کی تشکیل اور ملک و قوم کی تر قی میں خواتین کے کردار کو کسی طور پر فراموش نہیں کیا جاسکتا، کوئی بھی معاشرہ خواتین کی ترقی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، پاکستان کو بنانے میں خواتین نے اہم رول ادا کیا، تحریک انصاف نے پارلیمنٹ اور پارٹی میں خواتین کو نمایاں اور با اختیار مقام دیا ہے جوکہ اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔

،اسلام خواتین کے حقوق کا محافظ اور علمبردار ہے، خواتین کو جو مقام اسلام نے دیا ہے دنیا کے کسی اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی، عور ت ماں، بہن، بیوی اور بیٹی ہر روپ میں قابل احترام ہے، پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، انہیں حقوق اور جائز مقام دلانے کے لئے مزیدکام کی کرنا ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت خواتین کی ترقی پر یقین رکھتی ہے،تحریک انصاف نے خواتین کے لئے آسان شرائط پر قرضہ سکیمیں متعارف کروائی ہیں جن سے لاکھوں خواتین روزگار کما سکیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1